سبق ۲: نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کی اقسام
موضوع ۲: غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس
اس موضوع میں، ہم غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کے بارے میں جانیں گے اور یہ کہ یہ ٹریٹمنٹس کس طرح استعمال کئے جاتے ہیں۔
مقاصد:
- شرکا غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کی شناخت اور وضاحت کریں گے۔
غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ کیا ہے؟
غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس ایسے ٹریٹمنٹس ہیں جن کی بنیاد نباتاتی مٹیریل کو ایک خاص درجہ حرارت پر ایک مخصوص دورانیے کے لئے برقرار رکھنے پر ہے، جو ٹریٹمنٹس کی افادیت ظاہر کرنے والی تحقیق کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس میں گرم پانی میں ڈبونا، بھاپ سے ٹریٹمنٹس، بخارات کی حرارت اور زوردار گرم ہوا سے ٹریٹمنٹس، کولڈ ٹریٹمنٹس، اور اریڈی ایشن شامل ہیں
دوسرے کوارنٹائن ٹریٹمنٹس کی طرح، غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس، متاثرہ کماڈٹی کو تباہ یا نمایاں طور پر قدر میں کمی کئے بغیر تجارتی زرعی کماڈٹیز میں ریگولیٹ کئے گئے نباتاتی پیسٹس کے آغاز یا پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس پیسٹی سائیڈز استعمال نہیں کرتے۔ مندجہ ذیل غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس دنیا بھر میں استعمال کئے جاتے ہیں:
- گرم پانی میں ڈبونے کی ٹریٹمنٹ
- بھاپ سے ٹریٹمنٹ
- بخارات کی حرارت اور زوردار گرم ہوا سے ٹریٹمنٹ
- کولڈ ٹریٹمنٹ
- اریڈی ایشن
اس موضوع میں، ہم نے مختلف اقسام کے غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کے بارے میں جانا۔ غیر کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس ایسے ٹریٹمنٹس ہیں جو نباتاتی مٹیریل کو ایک خاص درجہ حرارت پر ایک مخصوص دورانیے کے لئے برقرار رکھتے ہیں، جو ٹریٹمنٹس کی افادیت ظاہر کرنے والی تحقیق کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ یہ ٹریٹمنٹس، متاثرہ کماڈٹی کو تباہ یا نمایاں طور پر قدر میں کمی کئے بغیر تجارتی زرعی کماڈٹیز میں ریگولیٹ کئے گئے نباتاتی پیسٹس کے آغاز یا پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو سے سبق ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔