سبق۱: نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کا تعارف

موضوع۱: نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کا مقصد

اس موضوع میں، ہم نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کا جائزہ لیں گے اور جانیں گے کہ ٹریٹمنٹس کی ضرورت کیوں ہوتی ہے۔

مقاصد:

  • شرکا بیان کریں گے کہ نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کیا ہیں۔
  • شرکا وضاحت کر یں گے کہ زرعی کماڈٹیز کے لئے نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کیوں ضروری ہیں۔

نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ سرانجام دینے سے قبل، ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ کیا ہے اور زرعی پروڈکٹس، ساتھ ساتھ دیگر پروڈکٹس، جو کارگو کی نقل و حمل اور کسی دوسرے ملک میں کماڈٹی اتارنے کے دوران پیسٹس کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرسکتی ہیں، نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کیوں لاگو کئے جاتے ہیں۔

ممالک نباتاتی حفظان صحت کی شرائط پوری کرنے کے لئے پودوں کے پیسٹس سے بچاؤ کے لئے کماڈٹیز کو کیوں ٹریٹ کرتے ہیں؟

ہر روز زرعی کماڈٹیز کاشت، برداشت، اور فروخت کی جاتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کماڈٹیز مقامی مارکیٹ میں استعمال یا کھائی جاتی ہیں۔ تاہم، بعض اوقات یہ زرعی کماڈٹیز دوسرے ممالک کو فروخت کردی جاتی ہیں اور وہاں استعمال کئے جانے کے لئے بھیجی جاتی ہیں۔ کماڈٹیز جو کہ نباتاتی حفظان صحت کے منظور شدہ ٹریٹمنٹس کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں، ان کے لئے مخصوص معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے، جیسے کہ:

  1. برآمد کی جانے والی کماڈٹی سے منسلک پیسٹس کے قرنطینہ اسٹیٹس کے حوالے سے سرکاری شرائط، اور
  2. ٹریٹمنٹ کے اطلاق کے لئے درآمد کرنے والے ملک کی شرائط۔ برآمد کرنے والا ملک اپنے کاشت کاری کے علاقوں یا جنگلات کے اندر ایک پیسٹ کے آجانے اور قدم جمانے سے بچنے کے لئے بعض راہنما اصول یا نباتاتی حفظان صحت کی شرائط مخصوص کرسکتا ہے۔

ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کی جانب سے تشریح کی گئی ہے کہ، "ایک پیسٹ، پودے، حیوان، یا پیتھو جینک ایجنٹ (Pathogenic Agent)کا کوئی بھی سپیشیز (Species)، سٹرین (Strain)، یا بائیو ٹائپ (Biotype)ہے، جو نباتات یا نباتاتی پروڈکٹس کے لئے نقصان دہ ہو“۔ نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ کے تناظر میں، پیسٹس کے چار بنیادی گروپس ہیں جیسے کہ آپ درج ذیل میں دیکھیں گے۔ مزید جاننے کے لئے باکسز پر کلک کریں۔

نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ کیا ہے؟

نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ کی تشریح اس طرح کی جاتی ہے "پیسٹس کو ہلاک کرنے، خاتمے یا بانجھ بنانے کے لئے ایک سرکاری طور پر اپنایا ہوا طریقہ کار۔" آئی ایس پی ایم ۲۸، ریگولیٹ کئے گئے پیسٹس کے لئے نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ پر ایک گراں قدر حوالے کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس ماڈیول کے ریسورس سیکشن میں آئی ایس پی ایم ۲۸ کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ زرعی کماڈٹیز کے لئے نباتاتی حفظان صحت کی شرائط پوری کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کی جواقسام دستیاب اور منظور شدہ ہیں، ان میں مندر جہ ذیل شامل ہیں:

  • فیومی گیشن (Fumigation)، کیمیائی ٹریٹمنٹس
  • ایروسولز (Aerosols)، کیمیائی ٹریٹمنٹس
  • ڈپس (Dips)، کیمیائی ٹریٹمنٹس
  • دھول (Dust)، کیمیائی ٹریٹمنٹس
  • سپرے (Sprays)، کیمیائی ٹریٹمنٹس
  • حرارت (Heat)، غیر کیمیائی ٹریٹمنٹس
  • یخ بستگی (Cold Treatment)، غیر کیمیائی ٹریٹمنٹس
  • شعاع ریزی (Irradiation)، غیر کیمیائی ٹریٹمنٹس

اس موضوع میں، ہم نے نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کے مقصد کے بارے میں جانا۔ ہم نے وضاحت کی کہ نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کیا ہیں اور ان کا اطلاق کرنا کیوں ضروری ہے۔ تاریخ نے ہمیں وہ تباہی دکھائی ہے جس کی وجہ پیسٹس بن سکتے ہیں اور دکھایا ہے کہ عالمی سطح پر تحفظ خوراک کے لئے نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو سے سبق ۲ کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں۔