ماڈیول ۱۲ میں خوش آمدید

روجر ہولمین (Roger Holman)

سن ۲۰۱۳ سے، روجر ہولمین نے نیشنل آپریشنز مینیجر کے طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ بھرمیں تمام برآمدات کے ٹریٹمنٹس کے لئے کئے جانے والے فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کرتے ہوئے، دھونی دینے کے مقامات (Fumigation Sites) کے آڈٹ انجام دیتے ہوئے اور دھونی دینے والوں (Fumigators) کے ساتھ رابطہ کاری کرتے ہوئے خدمات انجام دی ہیں۔ روجر ہولمین نے، ۱۹۸۳ میں پیم بروک یونیورسٹی سے علم نباتات میں مرکزیت کے ساتھ بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز یو ایس ڈٰی اے کی پلانٹ اینڈ ہیلتھ انسپیکشن سروس (اے پی ایچ آئی ایس) کے بول وی ول کے خاتمے (Boll Weevil Eradication Program) پر کام کرنے والے پلانٹ پروٹیکشن اینڈ کوارنٹائن (پی پی کیو) یونٹ کے لئے ایک خاص مدت کے لئے کام کرنے والے مقامی افسر کے طور پر کیا۔ سن ۱۹۸۴ میں، روجر شمالی کیرولائنا کے علاقے چاڈبورن (Chadbourn) میں وچ ویڈ کے خاتمے کے پروگرام(Witchweed Eradication Program) پر کام کرنے کے لئے ایک کل وقتی افسر بن گئے۔ روجر نے ٹریٹمنٹ کی بہت سی اقسام کے پروگراموں میں مدد دینے کے لئے ایک ساحل سے دوسرے ساحل تک سفر کرتے ہوئے پورے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بہت سے مقامات پر کام کیا۔ انہوں نے جن انتہائی نمایاں پروگراموں پر کام کیا ہے ان میں زراعتی قرنطینہ اور معائنہ (Agricultural Quarantine and Inspection)، بحیرہ روم کی پھل کی مکھی کے خاتمے کا پروگرام (Mediterranean Fruit Fly Eradication Program)، سٹرس کینکر کے خاتمے کا پروگرام (Citrus Canker Eradication Program)، بول وی ول کے خاتمے (Boll Weevil Eradication Program)، بائیو ٹیک(Biotech)، اور کینائن پروگرام (Canine Program) شامل ہیں۔ روجر نے اپنے کیرئیر میں بہت سے مختلف اقسام کے عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے انضباطی خدشات، معیار یقینی بنانے، زرعی پروڈکٹس کی ٹریٹمنٹس، بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، اور ریل گاڑیوں سے آنے والے مال؛ ویئر ہاؤسز کی فیومی گیشن؛ اور بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد فوجی آلات کے معائنوں سے نمٹنے میں خدمات انجام دی ہیں۔

جب آپ وڈیو دیکھ لیں گے، تو آپ اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو میں سبق ۱ پر جا کر ایس پی ایس کورس کا آغاز کر سکتے ہیں، یا یہاں پر کلک کرکے براہ راست سبق ۱ پر جا سکتے ہیں۔