سبق ۳: بارومبا بیری کیس سٹڈی

موضوع ۲: ٹریٹمنٹ کا انتخاب

اس موضوع میں، دی گئی کماڈٹی کے لئے ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنے کے لئے مراحل کا اطلاق کریں گے۔

مقاصد:

  • شرکا تعین کریں گے کہ کون سے ٹریٹمنٹ کا استعمال کرنا ہے۔
  • شرکا پالیسیوں یا قواعد و ضوابط کا جائزہ لیں گے جو ٹریٹمنٹ کے استعمال سے روک یا پابند کر سکتے ہیں۔
  • شرکا ٹریٹمنٹ کی ممکنہ سہولیات کی نشاندہی کریں گے۔
  • شرکا کماڈٹی اور ٹریٹمنٹ کی آپشنز کے بارے میں اکھٹی کی گئی معلومات کی بنیاد پر ٹریٹمنٹ کی سفارش کریں گے۔

مندرجہ ذیل فرضی کہانی وضاحت کرے گی کہ ٹریٹمنٹ کا عمل، عملی طور پر کیسا نظر آتا ہے۔ یہ کہانی ٹریٹمنٹس کے عمل کی دو مراحل کے اندر عکاسی کرے گی : ۱) ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنا اور ۲) ٹریٹمنٹ کا اطلاق کرنا۔

پچھلی کیس سٹڈی سے، یاد کریں، کہ ایکسپورٹ لینڈ بہت زیادہ بارومبا بیریز (ٹی لیو بیری – Tealeo Berri) اگاتا ہے۔ کیوں کہ بارومبا بیری کی پیداوار قومی معیشت کے لئے ناگزیر ہے، اس لئے ایکسپورٹ لینڈ کے لئے دوسرے ممالک کو بارومبا بیریز فروخت کرنا اہم ہے۔

12_3_2_0_a

امپورٹ لینڈ نے ایکسپورٹ لینڈ سے بارومبا بیریز کی شپمینٹس قبول کرنے پر اتفاق کرلیا ہے، لیکن بارومبا بیریز کے ایک اہم پیسٹ، بیری سٹرکٹس (Berri Srtictus) کے بارے میں فکر مند ہے۔ بیری سٹرکٹس ایکسپورٹ لینڈ میں پایا جاتا ہے لیکن امپورٹ لینڈ میں نہیں ہوتا اور تشویش کا سبب بننے والا ایک پیسٹ سمجھا جاتا ہے۔ بارومبا بیریز محفوظ طور پر درآمد کرنے کے لئے، امپورٹ لینڈ نے تہیہ کر لیا ہے کہ بیریز کا معائنہ ضرور کیا جانا چاہیئے اور بیری سٹرکٹس سے پاک ہونی چاہیئیں۔

بد قسمتی سے، جب امپورٹ لینڈ میں آمد کی بندرگاہ پر بارومبا بیریز کی کھیپوں کا معائنہ کیا جاتا ہے، تو اسے بیری سٹرکٹس سے متاثرہ پایا جاتا ہے۔

12_3_2_0_b

اس کے بعد کیا ہوتا ہے ؟

بیری سٹرکٹس کو امپورٹ لینڈ میں داخل ہونے اور زرعی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بننے سے روکنے کے لئے، امپورٹ لینڈ کے معائنہ کاروں کے پاس ایک دستیاب آپشن یہ ہے کہ بارومبا بیریز کو آمد کی بندرگاہ پر ٹریٹ کیا جائے۔ بارومبا بیریز کو ٹریٹ کرنے سے پہلے، معائنہ کار کو ایک ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد ٹریٹمنٹ کا عمل سر انجام دینا ہوتا ہے۔

امپورٹ لینڈ کے سرکاری اہلکار یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ باروبا بیریز کو ٹریٹ کرنا مفید ہے۔ امپورٹ لینڈ کے معائنہ کار کے طور پر آپ کا کام ان بارومبا بیریز کے لئے ٹریٹمنٹ کی نگرانی کرنا ہے۔ آپ کو پہلے ایک ٹریٹمنٹ کا انتخاب اور اس کے بعد ٹریٹمنٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔

کماڈٹی کا ٹریٹمنٹ منتخب کرنے کے لئے کماڈٹی پرعلیحدہ علیحدہ کی بنیاد پر توجہ دینی چاہیئے۔ کسی بھی کماڈٹی کے لئے ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنے کے لئے، آپ کو چار عوامل کا ضرور خیال رکھنا چاہیئے : ۱) تعین کرنا کہ کون سا ٹریٹمنٹ استعمال کرنا ہے ۲) پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینا جو ٹریٹمنٹ کے استعمال کو روکتے یا محدود کرسکتے ہیں ۳) ٹریٹمنٹ کی ممکنہ سہولیات کی نشاندہی کرنا، اور ۴) اکھٹی کی گئی معلومات کی بنیاد پر ٹریٹمنٹ کی سفارش کرنا۔ یہ چار عوامل کسی بھی کماڈٹی کے لئے بہترین ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنے میں آپ کے فیصلے کی راہنمائی کریں گے۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں کلک کریں۔