سبق ۳: بارومبا بیری کیس سٹڈی

موضوع ۱: عملی طور پر ٹریٹمنٹس

اس موضوع میں، ہم دی گئی کماڈٹی کے لئے ٹریٹمنٹس دینے کے مراحل کے بارے میں جانیں گے۔

مقاصد:

  • شرکا ٹریٹمنٹ کا انتخاب کریں گے۔
  • شرکا ٹریٹمنٹ دیں گے۔

اب ہم وضاحت کریں گے کہ ایک ٹریٹمنٹ کے انتخاب اور اطلاق کرنے کا عمل، عملی طور پر کیسا نظر آ سکتا ہے۔ ٹریٹمنٹس کے عمل کو دو مراحل میں تقسیم کیا جاتا ہے : ۱) ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنا اور ۲) ٹریٹمنٹ کا اطلاق کرنا۔ ٹریٹمنٹس برآمد کرنے والے ملک کو چھوڑنے سے پہلے دیئے جا سکتے ہیں یا درآمد کرنے والے ملک کی آمد کی بندرگاہ پر دیئے جا سکتے ہیں۔

معائنہ کار کا کام، دی گئی کماڈٹی کے لئے ٹریٹمنٹ کے عمل کی نگرانی کرنا ہے۔ کماڈٹی کو ٹریٹ کرنے سے پہلے، معائنہ کار کو پہلے ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنے اور اس کے بعد ٹریٹمنٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔ کسی بھی کماڈٹی کے لئے ٹریٹمنٹ کا نتخاب کرنے کے لئے، معائنہ کار کو چار عوامل کا ضرور خیال رکھنا چاہیئے : ۱) تعین کرنا کہ کون سا ٹریٹمنٹ استعمال کرنا ہے ۲) پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینا جو ٹریٹمنٹ کے استعمال کو روکتے یا محدود کرسکتے ہیں ۳) ٹریٹمنٹ کی ممکنہ سہولیات کی نشاندہی کرنا، اور۴) اکھٹی کی گئی معلومات کی بنیاد پر ٹریٹمنٹ کی سفارش کرنا۔ یہ چار عوامل کسی بھی کماڈٹی کے لئے بہترین ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنے میں معائنہ کار کے فیصلے کی راہنمائی کریں گے۔

معائنہ کار دی گئی کماڈٹی کے لئے خاص پیسٹ کے لئے ٹریٹمنٹ کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ جب ایک مرتبہ معائنہ کار اور ان کے نگران ایک ٹریٹمنٹ کی آپشن پر متفق ہو جاتے ہیں، تو معائنہ کار ٹریٹمنٹ دیتا ہے۔ ٹریٹمنٹ دینے کے لئے کسی بھی کماڈٹی پر انفرادی طور پر توجہ دینی چاہیئے۔ ٹریٹمنٹ دینے کے لئے کسی بھی کماڈٹی کے لئے، معائنہ کار کو پانچ مراحل پر ضرور عمل کرنا چاہیئے : ۱) ٹریٹمنٹ کی سائٹ کا انتخاب کرنا، ۲) ٹریٹمنٹ شیڈول کا انتخاب کرنا، ۳) ٹریٹمنٹ کا اطلاق کرنا، ۴) ٹریٹمنٹ کے نتائج کی نگرانی کرنا، اور ۵) ترسیل کئے جانے تک کماڈٹی کی حفاظت کرنا۔ یہ پانچ مراحل معائنہ کاروں کو کماڈٹی کے لئے ٹریٹمنٹ دینے کے ایک منظم عمل کے ذریعے راہنمائی فراہم کریں گے۔

ٹریٹمنٹس برآمد کرنے والے ملک کو چھوڑنے سے پہلے دیئے جا سکتے ہیں یا درآمد کرنے والے ملک کی آمد کی بندرگاہ پر دیئے جا سکتے ہیں۔ ٹریٹمنٹ دینے کے انتخاب کے لئے کسی بھی کماڈٹی پر انفرادی طور پر توجہ دینی چاہیئے۔ معائنہ کاروں کو ٹریٹمنٹ آپشنز کا انتخاب کرتے ہوئے کماڈٹی اور پیسٹ دونوں پر توجہ دینی چاہیئے۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں کلک کریں۔