سبق ۲: نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کی اقسام
موضوع ۱: کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس
اس موضوع میں، ہم کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کے بارے میں جانیں گے اور یہ کہ یہ ٹریٹمنٹس کس طرح استعمال کئے جاتے ہیں۔
مقاصد:
- شرکا کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کے استعمال کی شناخت اور وضاحت کریں گے۔
کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ کیا ہے؟
کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس پیسٹی سائیڈز (Pesticides) ہیں جو پودوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے مرکبات یا کیمیائی مرکبات سے بنائے جاتے ہیں۔ پیسٹی سائیڈز کسی بھی پیسٹ مینجمنٹ پروگرام میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پیسٹی سائیڈز استعمال کرنے کے اہم فوائد یہ ہیں کہ یہ انتہائی موثر ہیں، پیسٹس کو تیزی کے ساتھ اور با آسانی کنٹرول کرتے ہیں، اور کنٹرول کے دوسرے دستیاب طریقوں کے مقابلے میں قیمت میں مناسب ہوتے ہیں۔ زیادہ تر صورتحالوں میں، پیسٹی سائیڈز کے استعمال کئے جانے کے بعد چند گھنٹوں میں یا چند دنوں میں پیسٹ کی تباہ کاری رک جاتی ہے یا پیسٹس ہلاک ہو جاتے ہیں۔ موازنے کے طور پر، فنجی سائیڈز (Fungicides) مائیکرو آرگینزمز (Microorganisms) کےخلاف فوری تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس، پیسٹ کنٹرول کے درکار ہدف کی سطح حاصل کرنے کے لئے ٹریٹمنٹ کے دوسرے اقدامات کئے بغیر اکثر اپنے طور پر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ایک ٹریٹمنٹ کے لئے پیسٹ کنٹرول کے درکار ہدف کی سطح کو ٹریٹمنٹ کی افادیت (Efficacy) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
ایک پیسٹی سائیڈ پودوں، زمین، برداشت کی گئی فصلات، اگی ہوئی فصلات، عمارتوں، سٹرکچرز، کنٹینرز، یا ٹھوس لکڑی کے پیکنگ مٹیریل پر استعمال کیا گیا کوئی بھی مٹیریل ہے جو پیسٹ کو ہلاک کرتا ہے یا پیسٹس کو ریگولیٹ یا ان کی افزائش اور جنسی ملاپ کے سائیکل میں مداخلت کرتا ہے یا جڑی بوٹیوں میں پودے کی افزائش کو ریگولیٹ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ پیسٹی سائیڈز کیمیکلز کی ایک وسیع اقسام پر مشتمل ہوتے ہے جن کے مخصوص نام اور استعمالات ہوتے ہیں۔ ان کی چند مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
- انسیکٹی سائیڈز (Insecticides) کیڑوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔
- مولسی سائیڈز (Molluscicides) سنیلز (Snails)کو کنٹرول کرتے ہیں۔
- نیماٹی سائیڈز (Nematicides) نیما ٹوڈز (Nematodes)کو کنٹرول کرتے ہیں۔
- افزائشی ریگولیٹرز پودے کی افزائش یا بڑھوتری میں رد و بدل یا تبدیلی لاتے ہیں۔
- فنجی سائیڈز (Fungicides) پھپھوندی کو کنٹرول کرتے ہیں۔
فیومی گیشن ایک کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹ ہے جس میں ایک زہریلا کیمیکل چھوڑا اور منتشر کیا جاتا ہے، اس طرح یہ ہدف کئے گئے آرگینزم تک ایک کی حالت میں پہنچتا ہے۔ ایک بہترین فیومی گینٹ مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہوگا:
- ہدف کئے گئے پیسٹ کے لئے انتہائی زہریلا
- نباتات اور ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں (Vertebrates) (بشمول انسانوں) کے لئے غیر زہریلا
- با آسانی اور ارزاں طور پر پیدا کیا گیا
- کھانے پینے کی اشیاء اور کماڈٹیز کے لئے غیر نقصان دہ
- سستا
- دھماکہ خیز نہ ہو
- آگ پکڑ لینے والا نہ ہو
- پانی میں حل نہ ہونے والا
- غیر مستقل (مثال کے طور پر، آرگینزمز میں جمع ہونے سے بچنے کے لئے تیزی سے ختم ہو جانے والا)
- آسانی سے تحلیل اور کماڈٹی میں تیزی سے سرایت کر جانے والا
- گیسی حالت میں مستحکم (مثال کے طور پر، گاڑھا ہوکرمائع میں تبدیل نہ ہوجانے والا)
- انسانی حواس خمسہ سے شناخت ہو جانے والا
پیسٹس کی ہلاکت یا بے اثر کئے جانے میں ایک فیومی گینٹ کی افادیت بہت سے عوامل پر منحصر ہے، جن میں میزبان کماڈٹی (مثال کے طور پر، سائز، شکل، پکے پن کا درجہ)، پیسٹ (مثال کے طور پر، پیسٹ کی قسم، پیسٹ کی زندگی کی سٹیج [مثال کے طور پر، انڈا، لاروا، درمیانہ روپ])، پیسٹی سائیڈ کے استعمال کی شرح، درجہ حرارت، اور استعمال کا دورانیہ شامل ہیں۔
فیومی گینٹس اپنے کام کرنے کے انداز میں بہت زیادہ مختلف ہوتے ہیں۔ بعض تیزی سے ہلاک کرتے ہیں جب کہ دوسرے آہستہ آہستہ ہلاک کرتے ہیں۔ کم مہلک مقدار میں، بعض فیومی گینٹس کے ہدف کئے گئے پیسٹ پر مفلوج کر دینے والے اثرات ہو سکتے ہیں، جب کہ دوسرے پیسٹ کو بحال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بعض فیومی گینٹس کماڈٹیز پر کوئی اثر نہیں رکھتے، جب کہ دوسرے کم مقدار میں استعمال کے باوجود نقصان دہ ہوتے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر تجارت کی جانے والی زرعی کماڈٹیز میں پیسٹس کے لئے فیومی گیٹ کرنے کے لئےعام طور پر جو پیسٹی سائیڈز استعمال کۓ جاتے ہیں، ان میں درج ذیل شامل ہیں:
- تمام کیڑوں اور سنیلز کے لئے میتھائل برومائیڈ (ایم بی) (Methyl Bromide)
- لکڑی میں سوراخ کرنے والے بعض کیڑوں اور دیمک کے لئے سلفیورل فلورائیڈ (Sulfuryl Fluoride) (ایس ایف)
- اناج کی کھیپوں کے لئے جو سٹوریج پیسٹس سے متاثر ہو سکتی ہیں، فاسفائین (Phosphine) (پی ایچ)، جس میں ایلومینم فاسفائیڈ (Aluminum Phosphide) (اے پی) اور میگنیزیم فاسفائیڈ (Magnesium Phosphide) (ایم ایف) شامل ہیں۔
میتھائل برومائیڈ کے فوائد اور خامیاں
بین الاقوامی سطح پر تجارت کی جانے والی زرعی کماڈٹیز کو ٹریٹ کرنے کے لئے میتھائل برومائیڈ وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ:
- ہدف آرگیننزمز کی ایک بہت وسیع اقسام پر موثر ہے،
- بہت سی میزبان کماڈٹیز کے لئے قابل برداشت ہے۔
- سستا ہے، اور
- استعمال میں نسبتاً آسان ہے۔
مثال کے طور پر، میتھائیل برومائیڈ، استعمال کے لئے بہت سے پھلوں، اناج اور غلے، کاشت کرنے کے لئے پودوں، تھیلے بنانے کے مٹیریل، اور لکڑی کے پیکنگ مٹیریل کے ایک ٹریٹمنٹ کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔ تاہم، میتھائیل برومائیڈ کے نقصانات بھی ہیں
- میتھائیل برومائیڈ بعض جلد خراب ہوجانے والی کماڈٹیز کو نقصان پہہنچا سکتا ہے، جیسے کہ سٹون فروٹس اور کیلے
- میتھائیل برومائیڈ، دوسری پیسٹی سائیڈز کے ساتھ، انسانی صحت اور ماحول پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔
- میتھائیل برومائیڈ اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے اور مونٹریال پروٹوکول کی جانب سے اس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
میتھائیل برومائیڈ کے بقیہ قابل اجازت استعمالات قرنطینہ اور کھیپ بھیجے جانے سے پہلے، بین الاقوامی سطح پر تجارت کی جانے والی زرعی کماڈٹیز کے لئے فیومی گیشن، اور چند ایک ہنگامی استعمالات ہیں۔ اس کے باوجود ابھی تک بہت سے ممالک کی جانب سے میتھائیل برومائیڈ، زرعی کماڈٹیز کے لئے ایک کوارنٹائن فیومی گینٹ کے طور پر وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، آئی پی پی سی سفارش کرتا ہے کہ اس کے رکن ممالک میتھائیل برومائیڈ کے استعمال کو روکنے کے لئے متبادل طریقے تلاش کریں اور میتھائیل برومائیڈ کے اخراج میں کمی لائیں۔
آئی پی پی سی، جہاں ممکن ہو، میتھائیل برومائیڈ فیومی گیشن کے لئے مندرجہ ذیل متبادل کی سفارش کرتا ہے :
- جہاں ممکن ہو دوسرے کیمیائی ٹریٹمنٹس کا استعمال کریں (مثال کے طور پر، سلفہورل فلورائیڈ)
- جہاں ممکن ہو طبیعیاتی ٹریٹمنٹس استعمال کریں (مثال کے طور پر، حرارت دینا، ٹھنڈک پہنچانا، اریڈی ایشن)، میتھائیل برومائیڈ صرف ان صورتحالوں میں استعمال کریں جہاں افادیت مشکوک یا معمولی ہو۔
- لازمی فیومی گیشن کی بجائے معائنے کی بنیاد پر فیومی گیشن استعمال کریں۔
- فیومی گیشن کے دورین مناسب درجہ حرارت کا استعمال کریں۔
- انہیں کم کرنے کے لئے استعمال کی مقدار اور اثر قائم رہنے کے دورانیوں کا از سر نو جائزہ لیں۔
- مناسب طور پر ناپ گئی ٹریٹمنٹس کی سہولیات کا ستعمال کریں۔
آئی پی پی سی نے میتھائیل برومائیڈ کا استعمال تبدیل کرنے یا کم کرنے کے لئے اپنی سفارشات نباتاتی حفظان صحت کے اقدام کے طور پر شائع کردی ہیں۔
تبدیل کرنے، حجم میں کمی کرنے، اخراج میں کمی کرنے، میتھائیل برومائیڈ کا استعمال ریکارڈ کرنے، اور مناسب استعمال کے لئے راہنما اصول اس لنک پر مل سکتے ہیں۔
اس موضوع میں، ہم نے مختلف اقسام کے کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس کے بارے میں جانا۔ کیمیائی نباتاتی حفظان صحت ٹریٹمنٹس پیسٹی سائیڈز استعمال کرتے ہیں جو پودوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے مرکبات یا کیمیائی مرکبات سے بنائے جاتے ہیں۔ پیسٹی سائیڈز کسی بھی پیسٹ مینجمنٹ پروگرام میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔